یمن: اسکول عمارت پر سعودی فوج کی فضائی بمباری،بشمول ۷؍ بچوں ۱۳؍ افراد جاں بحق ، سینکڑوں طلبہ زخمی 

,

   

صنعاء : یمن میں اتحادی افواج کے طیاروں نے شہری علاقوں کو نشانہ بنایا جس کے نتیجہ میں اسکول کے ۷؍ طلبہ سمیت ۱۳؍ شہری جابحق ہوگئے جبکہ سینکڑوں طلبہ وطالبات زخمی ہوگئے ۔ بین الاقوامی خبررساں ادارہ کے مطابق صنعاء میں حوثیوں کے اکثر علاقہ میں اتحادی فوجیوں نے فضائی بمباری کی جس کے نتیجہ میں کئی مکانات او رایک اسکول تباہ ہوگیا۔ اس حملہ میں ۱۳؍افراد شہید او رسینکڑوں زخمی ہوگئے ۔

زخمیو ں کی حالت انتہائی نازک بتائی جارہی ہے۔ طبی سہولیات کے فقدان اور متاثرہ علاقہ سے اسپتال تک رکاوٹوں کے باعث ہلاکتوں میں اضافہ کا خدشہ ہے ۔ واضح رہے کہ یمن میں 2014ء سے جاری خانہ جنگی میں دس ہزار لوگ مارے گئے ہیں جبکہ لاکھوں لوگ بے گھر ہوگئے ہیں او رتقریبا پچیس ہزار لوگ زخمی ہوگئے ہیں ۔ یونیسف نے خانہ جنگی کے باعث یمن میں 85,000سے زائد بچوں کے خوراک کی کمی کے باعث ہلاک ہونے کا انکشاف کیا تھا ۔

https://twitter.com/Fatikr/status/1114934246542647296