یمن میں سعودی فوج کی بمباری 40 سے زائد حوثی باغی ہلاک

   

صنعا : عرب اتحاد نے یمنی صوبے مارب میں 24 گھنٹے کے دوران فضائی حملوں میں 40 سے زائد حوثی باغی ہلاک کردیے۔ مارب میں عرب اتحاد کے میڈیا سینٹر نے اپنے بیان میں کہا کہ فضائی حملوں میں صرواح ضلع میں باغیوں کے ٹھکانوں اور اسلحہ ڈپو کو نشانہ بنایا، جس کے نتیجے میں 40 جنگجو ہلاک اور 9جنگی گاڑیاں تباہ ہو گئیں۔ یہ فضائی حملے باغیوں کی جانب سے فرنٹ لائن پر تعینات یمنی فوج پر جارحیت کے جواب میں تھے۔دوسری جانب اتحادی فوج نے ایک بیان میں کہا ہے کہ اس نے سعودی عرب کے ابہا ائرپورٹ کو نشانہ بنانے کی کوشش ناکام بنادی ہے۔