یمن میں سیکوریٹی آپریشنس ، 108 ہلاک

   

صنعا : سعودی عرب زیر قیادت اتحاد جو یمن میں جاری جنگ میں سرگرم ہے، اس نے اعلان کیا ہے کہ حالیہ سیکوریٹی آپریشنس کے دوران کم از کم 108 عسکریت پسند ہلاک ہوئے ہیں۔ اتحادی افواج نے گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران یمن کے ضلع عبدیہ میں حوثی باغیوں کے ٹھکانوں کے خلاف کارروائی شروع کی اور باغیوں کو شدید نقصان پہنچایا۔ چینی نیوز ایجنسی ژن ہوا نے الاخباریہ ٹی وی کے حوالے سے کہا کہ ان آپریشنس کا مقصد باغیوں کو ضلع عبدیہ میں داخل ہونے سے روکنا تھا۔ اتحاد نے کہا کہ اس نے منگل کو 43 آپریشنس منعقد کرتے ہوئے 134 حوثیوں کو ہلاک کیا تھا۔ اتحادی افواج نے یمن میں حوثیوں کے خلاف جنگ کے اپنے 6 سال مارچ 2021 ء میں مکمل کئے ہیں۔ یہ جنگ یمنی صدر عبدالرب منصور ھادی کی حمایت میں شروع کی گئی تھی۔