یمن میں 11 ہزار بچے ہلاک یا زخمی ہوئے: اقوام متحدہ

   

نیویارک: اقوام متحدہ کے مطابق یمن میں سن دو ہزار پندرہ سے جاری لڑائی میں 11 ہزار سے زائد بچے ہلاک یا زخمی ہو چکے ہیں۔ ہلاک ہونے والی لڑکیوں اور لڑکوں کی اصل تعداد اس سے بھی کہیں زیادہ ہو سکتی ہیں۔یمن کی سعودی حمایت یافتہ حکومت اور ایران کے حمایت یافتہ حوثی باغیوں کے مابین جنگ بندی کا معاہدہ دو اکتوبر کو ختم ہو گیا تھا۔ اب اقوام متحدہ کا ادارہ جنگ بندی کے ایک نئے معاہدے کی کوششوں میں مصروف ہے لیکن موجودہ کشیدہ صورتحال کے باعث یمن کا انسانی المیہ بڑھتا جا رہا ہے۔اس موقع پر بچوں کی بہبود کے ادارہ یونیسیف کی ایگزیکٹیو ڈائریکٹر کیتھرین رْسل نے کہا ہیکہ 2015ء سے اب تک 11 ہزار لڑکے اور لڑکیاں ہلاک یا زخمی ہو چکے ہیں۔ کیتھرین رسل کا مزید کہنا تھا کہ ‘جنگ بندی کی فوری تجدید پہلا مثبت قدم ہو گا اور اس طرح متاثرہ افراد تک براہ راست رسائی حاصل ہو سکے گی‘‘۔