یمن میں 160 حوثی ہلاک‘ 11 فوجی گاڑیاں تباہ

   

صنعا : یمن میں آئینی حکومت کے حامی عرب اتحاد نے بتایا ہے کہ اس نے 24 گھنٹوں کے دوران میں العبدیہ ضلع میں حوثی ملیشیا کے ٹھکانوں کو نشانہ بنانے کے لیے 32 کارروائیاں کیں۔ اتحادی فورسز نے کارروائیوں میں ملیشیا کی گاڑیوں اور جنگجوؤں پر حملے کیے۔ عرب اتحاد کے مطابق ان کارروائیوں کے نتیجے میں حوثی ملیشیا کے 160 ارکان ہلاک ہوئے اور 11 گاڑیاں تباہ ہو گئیں۔ حوثی ملیشیا کو جمعہ کے روز مآرب صوبے کے مغربی حصے میں یمنی فوج اور عرب اتحاد کے ہاتھوں کاری ضرب کا سامنا کرنا پڑا۔ یمنی مسلح افواج کے میڈیا مرکز کے مطابق اتحادی طیاروں نے حوثی ملیشیا کی کمک کو نشانہ بنایا۔