یمن کو شدید انسانی بحران کا خطرہ

   

صنعاء : انٹرنیشنل ریسکیو کمیٹی نے آج متنبہ کیا کہ یمن کو 2021ء میں بدترین انسانی بحران کا خطرہ ہے اور ایسا لگاتار تیسرے سال ہورہا ہے۔ کمیٹی نے کہا کہ بڑے پیمانے پر فاقہ، مسلسل لڑائی اور بین الاقوامی امداد موقوف ہوجانے کے نتیجہ میں یمن کا جاریہ بحران ابتر ہوچکا ہے۔ اس خطرے میں 24 ملین افراد کو انسانی بنیاد پر اقل ترین ضرورتوں سے محرومی کا سامنا ہے۔