تل ابیب : اسرائیل کے وزیراعظم بنجامن نیتن یاہو نے یمن پر کل کی بمباری کے حوالے سے “ابھی تو شروعات ہیں” کے الفاظ استعمال کر کے فضائی حملوں کے دوام کا اشارہ دیا ہے۔بنجامن نیتن یاہو نے اسرائیل کے چینل 14 ٹیلی ویژن کے لئے انٹرویو میں یمن پر حملوں سمیت موجودہ صورتحال پر تبصرہ کیا ہے۔انہوں نے کہا ہیکہ “ہم، حوثیوں کو اسرائیل پر حملہ کرنے کی اجازت نہیں دیں گے۔ ان کے ساتھ تو ابھی ہم نے شروعات کی ہیں۔ ہم ،انہیں آج یا پھر کسی اور دن اسرائیل پر حملہ کرنے کی اجازت نہیں دیں گے”۔دوسری طرف، اطلاعات کے مطابق اسرائیلی فوج کی طرف سے کل، یمن میں ایران کی حمایت یافتہ حوثیوں کے زیر کنٹرول صنعا بین الاقوامی ہوائی اڈّے اور حدیدہ شہر پر ، کیے گئے فضائی حملوں میں ہلاکتوں کی تعداد بڑھ کر 6 ہو گئی ہے۔حوثیوں کے المسیرہ ٹیلی ویڑن کے ٹیلیگرام اکاؤنٹ پر جاری کی گئی خبر میں، اسرائیل کی جانب سے دارالحکومت صنعا کے بین الاقوامی ہوائی اڈے پر کیے گئے حملوں کی تفصیلات دی گئی ہیں۔خبرمیں کہا گیا ہیکہ “دشمن اسرائیل کی جانب سے صنعا ہوائی اڈّے اور حدیدہ پر کیے گئے حملوں کے نتیجے میں 6 افراد ہلاک اور 40 زخمی ہوگئے ہیں”۔حوثیوں کی نیوز ایجنسی ‘سبا’ کے مطابق، اسرائیل کی جانب سے ملک کے مغربی حصے میں بحیرہ احمر کے ساحل پر واقع حدیدہ صوبے پر کیے گئے حملوں میں ایک شخص جاں بحق اور 5 زخمی ہوگئے ہیں۔