یورپی اداروں سے یہودی بستیوں میں سرمایہ کاری روکنے کا مطالبہ

   

مقبوضہ بیت المقدس ۔ فلسطینی، علاقائی اور یورپی سول سوسائٹی کی تنظیموں کی ایک رپورٹ میں مقبوضہ مغربی کنارے میں قائم کی گئی یہودی کالونیوں میں سرمایہ کاری کرنے والے 670 سے زائد یورپی مالیاتی اداروں سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ مقبوضہ مغربی کنارے میں اسرائیلی بستیوں میں تمام سرمایہ کاری اور مالی تعاون کو روکیں، جو بین الاقوامی قانون کے تحت غیر قانونی ہیں۔ مقبوضہ علاقوں میں فنڈ میں تعاون نہ کریں کے عنوان سے جاری کردہ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ان یورپی اداروں کے مغربی کنارے میں کام کرنے والی کمپنیوں کے ساتھ تعلقات ہیں، جووہاں اربوں ڈالر کی سرمایہ کاری کرتے ہیں۔