یورپی پارلیمان نے بھی غزہ میں جنگ بندی کا مطالبہ کر دیا

   

برسلز : یورپی پارلیمان نے پہلی بارغزہ میں فوری اور پائیدار جنگ بندی کا مطالبہ کر دیا۔ یورپی پارلیمان کیاجلاس میں عالمی حقوق انسانی اور جمہوری اقدار کے تناظر میں یورپی پالیسی کے زیر عنوان گزشتہ سال کی رپورٹ کو 265 ووٹوں کی حمایت ،253 کی مخالفت حاصل رہی۔ پارلیمان کے بائیں بازو گروپ کی درخواست پر اس رپورٹ میں غزہ میں فوری اور پائیدار جنگ بندی کے مطالبہ کی شق کا اضافہ کر دیا گیا۔متعلقہ رپورٹ میں بعض ترامیم کرنے کے بعد یورپی یونین، رکن ممالک اور عالمی برادری سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ وہ خوراک اور پانی کی ترسیل کو ممکن بنانے کیلئے اقدمات اٹھائیں۔