یورپی یونین پارلیمنٹ کا قطر میں مہلوکمزوروں کے خاندانوں کو معاوضہ دینے کا مطالبہ

   

برسلز : یورپی یونین کی پارلیمنٹ نے جمعرات کو ایک قرارداد کے حق میں ووٹ دیا ہے جس میں فیفا سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ وہ ورلڈ کپ کی تیاریوں کے دوران ہلاک ہونے والے تارکین وطن کارکنوں کے خاندانوں کو، اور اس کے ساتھ ساتھ حقوق کی خلاف ورزیوں کا شکار ہونے والے کارکنوں کو معاوضہ دینے میں مدد کرے۔ فٹ بال کے عالمی کپ کے انعقاد کے موقع پر میڈیا میں یہ خبریں شائع ہوئیں کہ قطر میں نئے اسٹیڈیمز اور مہمانوں کے لیے بڑے پیمانے پر کی جانے والی تعمیرات میں پاکستان، ہندستان ، بنگلہ دیش ، نیپال اور دیگر ملکوں سے آنے والے مزوروں کی بڑی تعداد نے حصہ لیا۔ مگر مناسب حفاظتی انتظامات نہ ہونے کی وجہ سے لگ بھگ چھ ہزار مزور ہلاک ہوئے۔میڈیا رپورٹس میں یہ کہا گیا کہ مزوروں کے انسانی حقوق کا خیال نہیں رکھا گیا۔ قطر ایسے تمام الزامات کی تردید کرتا ہے۔ خبر رساں ایجنسی رائٹرز کے مطابق، یورپی یونین کی پارلیمنٹ نے قطرکے حکام پر بھی زور دیا کہ وہ انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کی مکمل تحقیقات کریں۔