یورپی یونین کا ’’گلوبل گیٹ وے‘‘ منصوبہ

   

بروسلز : یورپی یونین دنیا کی اُبھرتی ہوئی معیشتوں اور ترقی پذیر ممالک کے بنیادی ڈھانچے کے لیے اربوں یورو کی سرمایہ کاری کا ارادہ رکھتی ہے۔ اس منصوبے کو ’’گلوبل گیٹ وے‘‘ کا نام دیا گیا ہے، جو دراصل چین کے ’’نیو سلک روڈ منصوبے‘‘ کے مقابلے میں تیار کیا گیا ہے۔ یورپی کمیشن کی صدر اُرزولا فون ڈیئر لائن نے برسلز میں اس کا اعلان کرتے ہوئے بتایا کہ آئندہ پانچ سالوں میں اس منصوبے پر 300 بلین یورو کی سرمایہ کاری کی جائے گی۔ دیگر ترقیاتی منصوبوں کے علاوہ افریقہ میں ہائڈروجن پاور پلانٹس اور لاطینی امریکا تک رسائی کے لیے ’سبمیرین کیبل کنکشن‘ یا آبدوز کیبل کنکشن کی منصوبہ بندی بھی شامل ہے۔