برسلز : یورپی یونین کونسل نے اعلان کیا ہے کہ اس نے ایران کے خلاف اپنی پابندیوں میں توسیع کرتے ہوئے اس ملک کو میزائل اورڈرونز کی تیاری میں استعمال ہونے والے پرزوںکی برآمدات پر پابندی عائد کر دی ہے۔یورپی یونین کونسل کے تحریری بیان کے مطابق “روس اور مشرق وسطیٰ اور بحیرہ احمر کے علاقے میں مسلح گروہوں اورتشکیلات سے فوجی تعاون “کے جواز میں ایک ایرانی باشندہ اور ایک فرم کوپابندیوں کی فہرست میں شامل کر دیا گیا ہے۔اس کے مطابق، یورپی یونین سے ایران کو میزائلوں اور ڈراونز کی تیاری اور پیداوار میں استعمال ہونے والے ساز وسامان اور پرزوں کی برآمدات، سپلائی یا فروخت ممنوع ہو گی۔
کی نئی پابندیوں پر ایران کا ردعمل سامنے آگیا
تہران : ایران نے یورپی یونین اور برطانیہ کی جانب سے کل کی نئی پابندیوں کے رد عمل میں یورپی یونین کے موجودہ صدر ملک ہنگری کے تہران میں سفیر کو وزارت خارجہ طلب کیا۔ایرانی وزارت خارجہ کی طرف سے جاری کردہ تحریری بیان کے مطابق یوکرین کے ساتھ جنگ میں استعمال کرنے کے لیے روس کو بیلسٹک میزائل روانہ کرنے کے جواز میں یورپی یونین اور برطانیہ کی ایران پر نئی پابندیاں عائد کیے جانے پر دفتر خارجہ کیے گئے ہنگری کے سفیر کو تہران انتظامیہ کے سخت اعتراضات سے آگاہی کرائی گئی ہے۔بیان میں کہا گیا کہ یورپی یونین کی پابندیاں “غیر قانونی” اور “غیر منصفانہ” ہیں اور پابندیوں کے دائرہ کار میں ایران کے بحری شعبے کو نشانہ بنانا “سیر و سفر کی آزادی اوربحری تجارت کی آزادی کی خلاف ورزی” ہے۔