یوسف پٹھان اور مچل جانسن میں گرما گرم بحث

   


نئی دہلی ۔ہندوستان کے سابق آل راونڈر یوسف پٹھان اور آسٹریلیا کے سابق فاسٹ بولرمچل جانسن کے درمیان لیجنڈ لیگ کے میچ کے دوران گرما گرم بحث ہوگئی۔سوشل میڈیا پر دونوں کھلاڑیوں کی بحث اورلڑائی کی ویڈیو وائرل ہوگئی۔ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ یوسف پٹھان کو روکنے کی کوشش کی جاتی ہے لیکن وہ غصے میں کچھ بولتے ہوئے آگے بڑھتے ہیں اور جانسن کو دھکا دیتے ہیں۔ جانسن بھی یوسف پٹھان کو دھکا دیتے ہیں، اس دوران خاتون امپائرز نے آکر دونوں کھلاڑیوں کو روکا۔