یومیہ مزدوری کی اجرت میں 10 فیصد اضافہ کی ہدایت

   

کریم نگر ۔ بروز منگل کلکٹریٹ کانفرنس ہال میں یومیہ اجرت پر خدمات انجام دینے والے مزدوروں کی اجرت میں اضافہ کے متعلقہ محکمہ لیبر کے زیر قیادت ضلع کمیٹی اجلاس کا انعقاد عمل میں لایا گیا۔ اس موقع پر ضلع کلکٹر کریم نگر آر۔ وی۔ کرنن نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ میونسپل کارپوریشن ، بلدیات کے احاطہ میں خدمات انجام دے رہے عن اسکیلڈ مزدوروں ، سیمی اسکیلڈ مزدوروں ، اسکیلڈ مزدوروں ( مسٹر رول) کے لئے فی الوقت فراہم کی جارہی اجرت میں 10 فیصد اضافہ کرتے ہوئے جاریہ سال اجرت کی فراہمی کی عہدیداران کو ہدایت دی۔اس اجلاس میں ایڈیشنل کلکٹر شیام پرساد لال ، اسسٹنٹ کلکٹر میانک میتھل ، محکمہ لیبر ڈپٹی کمشنر رمیش بابو ، اسسٹنٹ کمشنر کوٹیشور ، ویجیلنس ٹیم ممبر ڈاکٹر کمریا ، تلنگانہ ٹریڈ یونین کاؤنسل صدر راشی رام ، سی ڈبلیوسی چئرپرسن دھنالکشمی ، چائیلڈ لائن کوآرڈینیٹر سنپت ، ڈی سی پی او شانتا ، زرعی عہدیدار سریدھر ، ٹرانسپورٹ کمشنر چندراشیکھر گاؤڈ ، ایڈیشنل ڈی سی پی سرینواس ، آر اینڈ بی ، ایس سی ویلفیر آفیسر نیتنیال ، اندسٹریز جی ایم نوین و دیگر نے شرکت کی۔