یوم تاسیس تلنگانہ تقاریب کے باغ عامہ میں انتظامات

,

   

چیف منسٹر کے سی آر 2 جون کو قومی پرچم لہرائیں گے
حیدرآباد۔/31 مئی، ( سیاست نیوز) چیف سکریٹری سومیش کمار نے آج اعلیٰ عہدیداروں کے ساتھ 2 جون کو باغ عامہ میں منعقد ہونے والی یوم تاسیس تلنگانہ تقاریب کے انتظامات کا جائزہ لیا۔ انہوں نے ڈریس ریہرسل کا بھی معائنہ کیا۔ چیف منسٹر کے چندر شیکھر راؤ صبح 9 بجے یوم تاسیس تلنگانہ کے ضمن میں قومی پرچم لہرائیں گے۔ وہ گن پارک پر شہیدان تلنگانہ کی یادگار پر گلہائے عقیدت پیش کرتے ہوئے شہیدوں کو خراج پیش کریں گے۔ چیف سکریٹری نے عہدیداروں سے انتظامات کے سلسلہ میں تفصیلی بات چیت کی اور رسمی پریڈ کا معائنہ کیا۔ چیف سکریٹری کے ہمراہ ڈائرکٹر جنرل پولیس مہیندر ریڈی، اسپیشل چیف سکریٹری بلدی نظم و نسق اروند کمار، اسپیشل چیف سکریٹری انرجی سنیل شرما، کمشنر جی ایچ ایم سی لوکیش کمار، منیجنگ ڈائرکٹر حیدرآباد میٹرو واٹر ورکس دانا کشور، ایڈیشنل سکریٹری پروٹوکول ارویندر سنگھ اور دیگر اعلیٰ عہدیدار موجود تھے۔ ٹریفک پولیس نے یوم تاسیس تلنگانہ تقاریب کے سلسلہ میں پبلک گارڈن کے اطراف و اکناف تحدیدات عائد کی ہیں۔ ر