یوم تاسیس پروگراموں کے ذریعہ عوام کو گمراہ کیا جارہا ہے

   

سابق ریاستی وزیر محمد علی شبیر کا یلاریڈی اور کاماریڈی کارکنوں کے ہمراہ زبردست دھرنا

کاماریڈی :8؍ جون ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز )سابق ریاستی وزیر و سینئر کانگریسی قائد محمد علی شبیر نے ریاستی حکومت کی جانب سے منائے جانے والے یوم تاسیس کے موقع پر یوم آب پراجیکٹوں پر منعقد ہ پروگراموں کے برخلاف آج کانگریس کے دور میں شروع کردہ پرانہیتا چیوڑلہ پیاکیج نمبر 21,22,23 کالیشورم پراجیکٹ پر دھرنا دیا ۔ مسٹر شبیر علی نے کاماریڈی ، یلاریڈی حلقہ کے کارکنوں کے ساتھ بڑے پیمانے پر دھرنا دیا اور بتایا کہ کانگریس کے دور حکومت میں سال 2013 ء میں وائی ایس آر کے دور حکومت میں عادل آباد کے پرانہیتا ندی سے رنگاریڈی کے چیرولہ تک گراویٹی کے ذریعہ پانی سربراہ کیلئے پیاکیج نمبر 21,22,23 کی منصوبہ بندی کرتے ہوئے اس کا سنگ بنیاد بھی رکھا گیا تھا اور 1446 کروڑ روپئے سے منصوبہ بندی کرتے ہوئے 445 کروڑ روپئے منظور کرتے ہوئے بھوم پلی تک پائپ لائن کے تعمیری کیلئے تعمیری کاموں انجام دئیے گئے تھے ۔ 2014 ء کے بعد اس اسکیم کو نظر انداز کردیا گیا ۔ چیف منسٹر سے نمائندگی کے بعد دوبارہ اس اسکیم کو انجام دینے کا حکومت نے اعلان کیا تھا اور 9 سالوں میں 19 کروڑ روپئے جاری کئے گئے ۔ مسٹر شبیر علی نے کہا کہ ان 19 کروڑ روپئے صرف اراضی کے حصول کیلئے خرچ کئے گئے ایسا ظاہر ہورہا ہے کہ یہ پراجیکٹ 40 سال تک بھی نہیں مکمل ہوگا۔ جبکہ ایک لاکھ ہزار کروڑ روپئے خرچ کرتے ہوئے سرسلہ ، سدی پیٹ ، گجویل کیلئے کالیشورم پراجیکٹ کی تعمیر عمل میں لاتے ہوئے صرف 3 حلقوں کی عوام کو فائدہ پہنچایا گیا ۔ جبکہ یہ پراجیکٹ سے نظام آباد ضلع کے ڈچپلی ، کاماریڈی ، یلاریڈی میدک کے رائم پیٹ اور رنگاریڈی کے چیوڑلہ تک پانی سربراہ کیا جاسکتا ہے اور گراویٹی کے ذریعہ یہ پانی پہنچے گا ۔ انہوں نے یوم تاسیس کی تقریب کس خوشی منارہے ہیںآبی ضرورتوں کو تکمیل نہیں کیا گیا لیکن صرف عوام گمراہ کیا جارہا ہے ۔ مسٹر شبیر علی نے کہا کہ کانگریس کے دور میں راج شیکھر ریڈی سے خصوصی طور پر بات چیت کرتے ہوئے اس اسکیم کو منظور کیا گیا تھا اور راج شیکھر ریڈی کے ہاتھوں اس کا سنگ بنیاد رکھا گیا تھا اور یہ اسکیم مکمل ہونے کی صورت میں 17 ہزار ایکر کو پانی سیراب ہوگا۔ لیکن حکومت اس کا نام تبدیل کرتے ہوئے کالیشورم پراجیکٹ رکھ لیا ۔ لیکن اس کے باوجود بھی ابھی تک مکمل نہیں کیا ۔ کالیشورم پراجیکٹوں کی تعمیر سے 3 حلقوں کے سواء کسی کو بھی فائدہ نہیں ہورہا ہے ۔ کانگریس اقتدار میں آنے کے بعد اس پراجیکٹ کو دو تا تین سالوں میں مکمل کرتے ہوئے عوام کی آبی ضرورتوں کو پورا کیا جائیگا۔ شبیر علی نے اس علاقہ کا تفصیلی طورپر دورہ کرتے ہوئے تعمیری کاموں کا جائزہ لیا ۔ اس پروگرام میں صدر ضلع کانگریس ڈی سرینواس کے علاوہ یلاریڈی حلقہ کے انچارج سبھاش ریڈی بھی موجود تھے۔