گورنر صبح 7:30 بجے قومی پرچم لہرائیں گی
حیدرآباد۔/24 جنوری، ( سیاست نیوز) یوم جمہوریہ تقاریب کے سلسلہ میں آج باغ عامہ میں پریڈ کا ریہرسل کیا گیا جس میں ایر فورس، پولیس، جی اے ڈی اور دیگر محکمہ جات نے حصہ لیا۔ یوم جمہوریہ تقاریب کے شایان شان انعقاد کیلئے تمام تر تیاریاں مکمل کرلی گئی ہیں۔ گورنر ڈاکٹر ٹی سوندرا راجن 26 جنوری کی صبح 7:30 بجے قومی پرچم لہرائیں گی اور خطاب کریں گی۔ تقریب میں چیف منسٹر ریونت ریڈی، ریاستی وزراء، عوامی نمائندے اور سینئر اعلیٰ عہدیدار شرکت کریں گے۔ مرکزی اور ریاستی محکمہ جات کے عہدیداروں کے علاوہ سماج کے مختلف شعبہ جات کی نمائندہ شخصیتیں شریک ہوں گی۔ گورنر کی جانب سے شام میں راج بھون میں ایٹ ہوم کا اہتمام کیا جائے گا۔ یوم جمہوریہ پریڈ کے ریہرسل کے موقع پر ڈائرکٹر جنرل پولیس روی گپتا، سکریٹری پولٹیکل رگھونندن راؤ، ڈائرکٹر جنرل فائر سرویسیس ناگی ریڈی اور دیگر عہدیدار موجود تھے۔1