یونان، فرانس سے تین جنگی بحری جہاز خریدے گا

   

ایتھنز: یونان اور فرانس نے کئی بلین یورو مالیت کے ایک دفاعی معاہدہ پر دستخط کیے ہیں۔ اس دفاعی سودے میں یونان، فرانس سے تین جنگی بحری جہاز بھی خریدے گا۔ فرانسیسی صدر ایمانوئل میکرون اور یونانی وزیر اعظم کیریاکوس میٹسوتاکس نے اس دفاعی سودے کا اعلان پیرس میں منعقدہ ایک پریس کانفرنس میں کیا۔ اس موقع پر میکرون کا کہنا تھا کہ یہ پارٹنر شپ دو طرفہ مفادات کی بنیاد پر باہمی تعاون کو فروغ دینے کی خواہش کا اظہار ہے۔ یونان پہلے بھی فرانس سے 18 رافائل طیارے خرید چکا ہے۔