یونان کے کیفالونیامیں زلزلہ کے جھٹکے

   

ایتھنز۔19جنوری ۔(سیاست ڈاٹ کام) یونان کے کیفالونیا کے گریک جزیرہ پر اتوار صبح زلزلہ کے جھٹکے محسوس کیے گئے ۔یوروپ بحیرہ روم زلزلیاتی مرکز نے یہ اطلاع دی ہے ۔اس مرکز کے مطابق زلزلہ مقامی وقت کے مطابق صبح دو بجکر 52منٹ پر آیا اور اسکا مرکز کیفالونیا میں لونین جزیرہ سے چھ کلومیٹر دور زمین کی سطح سے پانچ کلومیٹر کی گہرائی میں تھا۔ریخترپیماں پر زلزلہ کی شدت 5اعشاریہ صفر درج کی گئی ۔