یونیسکو نے افطارکی روایت کو عالمی ثقافتی ورثہ تسلیم کرلیا

   

نئی دہلی: اقوام متحدہ کی ثقافتی ایجنسی یونیسکو نے افطاری کو غیر مادی ثقافتی ورثے کی فہرست میں شامل کرلیا۔ سماجی ثقافتی روایت کیلئے درخواست ایران، ترکی، آذربائیجان اور ازبکستان نے مشترکہ طور پر اقوام متحدہ کی تعلیمی، سائنسی اور ثقافتی تنظیم کو جمع کرائی تھی۔یونیسکو نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ افطار خاندان اور برادری کے تعلقات کو مضبوط کرنے، خیرات، یکجہتی اور سماجی تبادلے کو فروغ دینے اور اجتماعیت سے منسلک ہے۔ یونیسکو نے کہا کہ افطار تمام مذہبی اور رسمی امورکی تکمیل کے بعد، رمضان کے مہینے میں غروب آفتاب کے وقت مسلمانوں کے ذریعہ دیکھا جاتا ہے جو معاشرتی تعلقات کو مضبوط بنانے اور خیرات، یکجہتی اور معاشرتی تبادلے کو فروغ دینے’’ کے ساتھ وابستہ ہے۔