یونیورسٹیوں کے مسئلہ پر مغربی بنگال حکومت اور گورنر میں ٹھن گئی

   

کولکاتا : گورنر سی وی آنند بوس نے ریاست کی یونیورسٹیوں میں بدعنوانی اور تشدد کا الزام لگاتے ہوئے عدالتی تحقیقات کا حکم دیاہے ۔ راج بھون سے جاری بیان کے مطابق ریاستی یونیورسٹیوں کو سیاسی مقاصد کیلئے استعمال کیا جا رہا ہے ۔راج بھون نے بتایا کہ ایک رکنی تحقیقاتی کمیٹی ان تمام الزامات کی سچائی کا جائزہ لے گی۔ اس کمیٹی کی سربراہی سپریم کورٹ یا کلکتہ ہائی کورٹ کے ریٹائرڈ جج کریں گے ۔ اس فیصلے کے بعد راج بھون اور حکومت کے درمیان گورنر تنازعہ مزید تیز ہو گیا ہے ۔ ترنمول کانگریس نے عدالتی تحقیقات کا حکم دینے پر گورنر کی تنقید کی ہے ۔ ترنمول سے وابستہ منی شنکر منڈل نے کہاکہ ‘‘بہت گرمی ہے ۔ تو گورنر کا سر پریشان ہے ۔ وہ ریاستی یونیورسٹیوں میں تدریسی نظام کو برداشت نہیں کر سکتے ہیں۔ گورنر پڑھنے کو روکنے کی کتنی ہی کوشش کریں، ہم اسے کبھی کامیاب نہیں ہونے دیں گے ۔حکومت سے جاری خط میں الزام لگایا گیا ہے کہ گورنر یونیورسٹی میں عبوری وائس چانسلر کی تقرری کرکے ریاست کو کمزور کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ اس کے ساتھ ہی وائس چانسلر کی تقرری پر سپریم کورٹ کے حالیہ مشاہدات کا حوالہ دے کر کہا کہ گورنر زیر التواء معاملات میں صبر نہیں کر سکتے ہیں۔حال ہی میں، گاؤڈینگ یونیورسٹی کے عبوری وائس چانسلر کو ہٹانے پر گورنر سے تنازعہ کھل کر سامنے آیا تھا۔ گورنر بوس جو ریاستی یونیورسٹیوں کے چانسلر ہیں نے گزشتہ بدھ کو گورنر کا رپورٹ کارڈ جاری کیا گیا تھا اور اس میں کہا گیا تھاکہ چانسلر ان وائس چانسلروں کو خبردار کر رہے ہیں جنہوں نے ریاستی حکومت کے محکمہ ہائر ایجوکیشن کے غیر قانونی احکامات کی وجہ سے یونیورسٹیوں کا کام معطل کر دیا ہے ۔