یونیورسٹی آف حیدرآباد میں پی جی طالبہ کی خودکشی

   

حیدرآباد /23 اگست ( سیاست نیوز ) گچی باولی کے حیدرآباد سنٹرل یونیورسٹی میں پوسٹ گریجویٹ طالبہ نے ہاسٹل میں پھانسی لے کر خودکشی کرلی ۔ پولیس کے مطابق کریم نگر سے تعلق رکھنے والی مونیکا ایچ سی یو ہاسٹل میں مقیم تھی اور ایم ٹیک فینانس کی سال دوم کی طالبہ تھی ۔ آج اس طالبہ کی ساتھیوں نے اسے ہاسٹل کے کمرے میں پھانسی میں لٹکا ہوا پایا گیا اور یونیورسٹی کے انتظامیہ کو آگاہ کیا ۔ اس بات کا پتہ چلنے پر گچی باولی پولیس اسٹیشن سے وابستہ ایک ٹیم وہاں پہونچکر نعش کو پوسٹ مارٹم کیلئے سرکاری ہاسپٹل منتقل کیا اور اس سلسلے میں ایک مقدمہ درج کیا گیا ۔