یوٹیوبر لوگن پال کا ریسلنگ کے دوران گھٹنا ٹوٹ گیا

   


ریاض : مایہ ناز یو ٹیوبر لوگن پال سعودی عرب میں ہونے والے ریسلنگ کے میچ میں زخمی ہو گئے۔ ہفتے کے روز دارالحکومت ریاض میں ایک کشتی کے مقابلے کے دوران اس کا گھٹنا زخمی ہوا ہے۔27 سالہ لوگن پال نے اپنے ایک ٹویٹ میں بتا یاہے کہ ایک میچ کے دوران ممکنہ طور پر میری ٹانگ کا لیگامنٹ زخمی ہو گیا ہے۔’انہوں نے اس حوالے سے اپنی زخمی ہونے والے دائیں گھٹنے کی تصویر بھی شئیر کی ہے کہ یہ میچ کا نصف وقت گزرنے کے بعد زخمی ہوا ہے۔اس سے قبل پال ہفتے کے روز اپنا تیسرا میچ رینز سے ہار گئے۔ دوسری جانب لوگن پال کے بھائی جیک پال نے کشتی کے دوران حیران کن کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے۔