یوٹیوبر نے نصف پہیہ پر چلنے والی سائیکل بنالی

   

ماسکو: ہم سب نے سائیکل چلائی ہے اور ہمیشہ اس میں دو پہیے دیکھے ہیں لیکن روسی یوٹیوبر اور موجد نے اپنی سائیکل کے پچھلے ٹائر کاٹ کر اسے دو ٹکڑوں میں تقسیم کر دیا اور ان کا دعویٰ ہے کہ یہ دو ٹکڑوں والا پہیہ ایک مکمل وھیل جیسا ہی بہتر ہے۔یوٹیوبر اور بغیر چین کی سائیکل جیسی ایجادات کرنے والے سرگائی گوردائیو نے اپنی نئی اختراع سے سب کو حیران کر دیا ہے۔ انہوں نے پہیے کو ٹائر، فریم اور ٹیوب سمیت کاٹ کر انہیں اس ترتیب میں رکھا ہے کہ نصف ٹائر جیسے ہی گھوم کر ختم ہوتا ہے ویسے ہی اگلا ٹکڑا زمین پر لگتا ہے اور سائیکل چلتی رہتی ہے۔سرگائی نے دکھایا کہ ٹائر اور رمِ سمیت پہیے کو دو ٹکڑوں کو کاٹ کر بھی سائیکل چلائی جا سکتی ہے۔