یوپی۔ شر پسندوں نے ٹرین میں مسلم لڑکے سر سے نماز کی ٹوپی اتاری‘ مقدمہ درج

,

   

علی گڑھ۔ جمعہ کے روز ایک شخص کی شکایت پر پولیس نے مقدمہ درج کیاجس میں کچھ شر پسندوں نے مذکورہ شخص کے ساتھ مسافر ٹرین میں سفر کے دوران مبینہ بدسلوکی کی تھی۔

سپریڈنٹ آف پولیس(ایس پی) ابھیشک نے رپورٹرس سے کہاکہ”مجیب الرحمن نے جانکاری دی ہے کہ راج گھاٹ اسٹیشن کے قریب کچھ لڑکوں نے 18جون کے روز سفر کے دوران انہیں ہراساں کیا۔کسی دوسرے مقام پر بھی انہوں نے دوبارہ اس طرح کی حرکت کی۔ شکایت کی بنیاد پر ہم نے مقدمہ درج کیاہے“۔

متاثرہ کا الزام ہے کہ حملہ آوروں نے ان کے سر کی ٹوپی اتار کر پھینک دی‘ پیسے اور فون لوٹ کیا اور نیم بیہوشی کے عالم میں اس کوچھوڑ کر چلے گئے۔

مجیب الرحمن نے کہاکہ”میں 18جون کے روزمدرسہ جارہاتھا۔ بریلی سے ٹرین ٹکٹ خریدا۔ کچھ لڑکوں نے مجھے ہراساں کیا اور میری ٹوپی نکال کر پھینک دی۔ میرے ساتھ انہوں نے مارپیٹ بھی کی“۔

مجیب الرحمن کے والد مجیر حسین نے کہاکہ ”میرے بیٹے کو ٹرین میں بیٹھے 8-10لڑکوں نے پیٹا اور نماز کی ٹوپی نکال کر پھینک دی۔

پھر اس کے ساتھ مارپیٹ شروع کردی۔ بعدازاں ان لوگوں نے مجیب الرحمن کو کچھ شئے سونگھیائی جس کے بعد وہ نیم بیہوشی کے عالم میں چلاگیا۔ ا س کے پیسے اور فون لوٹ لیاگیا“۔