یوپی۔ علی گڑھ میں پاکستان کی حمایت والے نعرے لگانے پر طلبہ اور پرنسپل کامقدمہ درج

,

   

علی گڑھ۔ ایک ترنگا ریالی کے دوران پاکستان کی حمایت میں نعرے لگانے پر طلبہ کے خلاف ائی پی سی کی مختلف دفعات کے تحت مقدمہ درج کرلیاگیاہے۔ علی گڑھ میں ایک کالج نے ایک ترنگا ریالی کا اہتمام کیاتھا جس کے دوران طلبہ نے مبینہ موافق پاکستان نعرے لگائے ہیں۔ جلوس کے ویڈیوز کے ساتھ کالج انتظامیہ کے ساتھ ایک شکایت درج کرائی گئی تھی۔

تاہم کوئی کاروائی نہیں کی گئی کالج نے معاملہ کو مبینہ دبانے کی کوشش کی۔ پھر ویڈیوکے ساتھ یہ شکایت پولیس کے پاس گئی اسی کی بنیاد پر نامعلوم طلبہ کے خلاف ایک مقدمہ درج کرلیاگیاہے۔ کالج پرنسپل او رمنیجر کو بھی ”سرکاری حکم نامہ پر عدم عمل آواری کا“ ملزم ٹہرایاگیاہے۔

ایک طالب علم نے کہاکہ ”ہمارے کالج نے ایک ریالی کا اہتمام کیاتھا۔ اساتذہ جلوس میں ہم سے آگے چل رہے تھے۔ بہت سارے طلبہ تھے۔ اچانک ہمیں ”پاکستان زندہ باد“ کے نعرے سنائے دئے۔

ہم نے فوراً اپنے اساتذہ کو اس کی اطلا ع دی۔ ہم نے صرف نعرہ سنا۔ یہ نہیں دیکھا کہ کالج کے طلبہ نے یہ نعرہ لگایایاکوئی او رباہر سے اکر یہ نعرے لگائے ہیں“۔

مذکورہ پرنسپل کاکہنا ہے کہ حالانکہ شکایتیں موصول ہوئی ہیں ’واقعہ کا کوئی ویڈیو شواہد نہیں ملا۔ علی گڑھ سپریڈنٹ آف پولیس(رورل) پلاش بنسل نے کہاکہ ریالی کے دوران حب الوطنی کے گانوں کے ساتھ کچھ قابل اعتراض بھی نعرے لگائے گئے ہیں۔بنسل کا کہنا ہے کہ ”ویڈیو دیکھنے کے بعد ہم نے اس معاملے پر غور کیاہے۔ پرنسپل اور منیجر کے خلاف کاروائی کی جائے گی“۔