یوپی۔ نابالغ دلت لڑکی کی اجتماعی عصمت ریزی‘ زندہ جلانے کی کوشش‘ لڑکی زخموں سے جانبر نہ ہوسکی

,

   

یوپی۔ نابالغ دلت لڑکی کی اجتماعی عصمت ریزی‘ زندہ جلانے کی کوشش‘ لڑکی زخموں سے جانبر نہ ہوسکی
سپریڈنٹ آف پولیس نے کہاکہ دو ملزمین کو گرفتارکرلیاگیاہے اور پی او سی ایس او ا‘ ایس سی‘ ایس ٹی ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کیاگیا ہے۔
اترپردیش کے ضلع پیلی بھیت میں دوافراد نے ایک16سالہ دلت لڑکی کی اجتماعی عصمت ریزی کیا اور پھر اس کو زندہ جلادیا۔

واقعہ 17ستمبر کے روز اسوقت پیش آیا جب متاثرہ مدھو تانڈے کے اپنے مکان میں تنہا تھی۔ دو مرد 19سالہ راجیواور 25سالہ تارہ چند عرف ترون کمار لڑکی کے گھر میں داخل ہوئے اس کے ساتھ زبردستی کی۔ اس کے بعد قتل کرنے کے مقصد سے اس کو زندہ جلاکر موقع سے فرار ہوگئے۔

متاثرہ جواس وقت تک بے ہوش پڑی تھی‘ اسے اس کے والد نے ڈھونڈلیاجو اسے جلدی سے پیلی بھیت ضلع اسپتال لے گئے۔

بعدازاں لکھنو کے کنگ جارا میڈیکل یونیورسٹی کالج منتقل کیاگیا جہاں اس نے آخر ی سانس لینے سے پہلے 12دنوں تک 80فیصد جھلسنے کے زخموں کا علاج کیاجارہاتھا۔

ایک بیان میں سپریڈنٹ آف پولیس نے کہاکہ دو ملزمین کو گرفتارکرلیاگیاہے اور پی او سی ایس او ا‘ ایس سی‘ ایس ٹی ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کیاگیا ہے۔مذکورہ سینئر پولیس افیسر نے کہاکہ ”جب ستمبر7کے روز پہلے جب یہ واقعہ پیش آیاتھا‘ پولیس میں گھر کے کسی بھی فرد نے شکایت درج نہیں کرائی تھی۔

تاہم 10ستمبر کے روز ایک شکایت درج کرنے کے بعد راج ویر او رتارا چند کوگرفتار کرلیاگیا۔ ان دونوں کے خلاف سخت کاروائی کی جائے گی“۔

ایک ہفتہ میں یہ دوسرا واقعہ ہے جس میں ایک دلت نابالغ لڑکیوں کا بے رحمانہ عصمت ریزی اورقتل کیاگیاہے۔ چا ردن قبل لکھیم پوری کھیری میں ان کے گھر سے ایک کیلومیٹر کے فاصلے پر دو دلت بہنوں کی نعشیں گنے کے ایک درخت سے لٹکی پائی گئیں تھیں۔

پولیس کے مطابق اب تک چھ لوگوں کی گرفتاری عمل میں ائی ہے‘ مذکورہ بہنو ں کا ملزمین سے معاشقہ چل رہا تھا اور شادی کرنا چاہا رہی تھیں۔ تاہم مذکورہ افراد نے اس کا فائدہ اٹھایا‘ عصمت ریزی کی اور پھراس کے بعد ان کا قتل کردیاتھا۔