یوپی۔ ہندو توا کارکنوں پر ایس پی کے سوامی پرساد موریہ کا علامتی پتلا نذر آتش کرنے پر مقدمہ درج

,

   


موریہ نے حال ہی میں یہ بیان دیتے ہوئے تنازعہ کھڑا کردیاتھا کہ ہندوازم صرف ایک ”غلطی“ ہے اور ہندو ستان بھرمیں تمام تفاوتوں کی وجہہ برہمن ازم ہے


مظفر نگر۔ اترپردیش کے اس ضلع میں پولیس نے کہاکہ سماجی وادی پارٹی کے جنرل سکریٹری سوامی پرساد کا علامتی پتلا مبینہ نذر آتش کرنے اور احتیاطی احکامات کی خلا ف ورزی پر ایک ہند وتنظیم 30سے زائد جہدکاروں پر مقدمہ درج کیاہے۔

پولیس نے ائی پی سی کی دفعہ 188کے تحت متعدد ایسی تنظیموں اور ان میں اٹھ کے نام بشمول ہندو کرانتی سینا جنرل سکریٹری منوج سیانی شامل ہیں۔

سب انسپکٹر دیویکی نندن کی جانب سے درج ایف ائی آر کے بموجب ہندو کارکنان نے مبینہ ایک جلوس بغیر اجازت کے نکالا اور موریہ کا علامتی پتلانذر آتش کیاجبکہ جمعہ کے روز احتیاطی احکامات نافذ تھے۔

ایس پی لیڈر کے دئے گئے بیان کے خلا ف وہ احتجاج کررہے تھے۔موریہ نے حال ہی میں یہ بیان دیتے ہوئے تنازعہ کھڑا کردیاتھا کہ ہندوازم صرف ایک ”غلطی“ ہے اور ہندو ستان بھرمیں تمام تفاوتوں کی وجہہ برہمن ازم ہے۔

اسی سال کے اوائل میں ایس پی لیڈر نے یہ دعوی کرتے ہوئے ایک اورتنازعہ کھڑا کردیاتھا کہ ”رام چترا مانس“ کے کچھ شلوک سماج کے ایک بڑے حصہ کی ”توہین“ ہے جو ذات پات کی بنیاد پر مشتمل ہیں اور اس پر ”امتناع“ عائد کرنے کی بھی مانگ کی تھی۔