یوپی اسمبلی انتخابات۔ بی جے پی کا مقصد ہرحلقہ میں 5000مسلم ووٹوں کو محفوظ کرنا ہے

,

   

ہر اسمبلی حلقہ میں مذکورہ پارٹی نے 50مضبوط کارکنوں کی نشاندہی کی ہے۔
نئی دہلی۔ بھارتیہ جنتا پارٹی نے اترپردیش انتخابات کے لئے بلند نظر منصوبہ پیش کرنے کی تیاری کررہی ہے‘ جس کے ذریعہ ہر اسمبلی حلقہ میں 5000مسلم کمیونٹی کے ووٹوں کو نشانہ بنایاجارہا ہے۔

مسلم کمیونٹی کے ووٹوں کو محفوظ کرنے کے لئے مذکورہ بی جے پی اقلیتی مورچہ نے اپنے سرگرم کارکنوں کی تربیت کررہی ہے تاکہ ان کے نام پر پارٹی کوووٹ حاصل کرسکے

ہر اسمبلی حلقہ میں مذکورہ پارٹی نے 50مضبوط کارکنوں کی نشاندہی کی ہے۔یہ کھیل انہیں تربیت دینا اور ان کے آس پاس کی گلیوں سے 100ووٹوں کا نشانہ دینا ہے۔

جب پوچھا گیاکہ کیوں مذکورہ پارٹی ہر اسمبلی حلقہ میں 5000مسلم ووٹوں کونشانہ بنارہی ہے‘ جمال صدیقی صدر بی جے پی اقلیتی مورچہ نے کہاکہ ”ہم نے پچھلے انتخابات کا جائزہ لیاہے‘ تقریبا5000ہزار ووٹوں کی کمی سے 20فیصد اسمبلی سیٹوں پر ہمیں شکست ہوئی ہے۔

یہاں تک بنگال میں بھی ہمیں کم مارجن سے بھاری تعداد کی سیٹوں پر شکست ہوئی ہے۔ اس کے علاوہ اس مرتبہ پارٹی اگر اسمبلی انتخابات میں ایک ٹکٹ دیاجاتا ہے تو پارٹی مسلم امیدواروں کے لئے بھی ووٹ چاہتی ہے۔

صدیقی نے کہاکہ مورچہ نے اترپردیش میں 50سیٹوں کی نشاندہی کی ہے جہاں پر مسلم آبادی کاتناسب60فیصد سے زائد ہے اور ان کی کمیونٹی کے لئے ٹکٹ حاصل کرنا کامنصوبہ بنایاجارہا ہے۔

بی جے پی کے مسلم ورکرس کی حوصلہ افزائی کے لئے مذکورہ پارٹی نے نعرہ بھی دیاہے’جوچناؤ لڑے گا وہ آگے بڑھے گا“۔

پچھلے اسمبلی الیکشن میں بی جے پی نے ایک بھی مسلمانوں کو اترپردیش میں اپنا امیدوار نہیں بنایاتھا۔ تاہم صدیقی کا ماننا ہے کہ اس الیکشن میں حالات تبدیل ہوجائیں گے۔