یوپی انتخابات۔ ایس پی کے امیدوار اعظم خان‘ ناہید حسن جیل سے مقابلہ کریں گے

,

   

اعظم خان فبروری2020سے جیل میں اس وقت سے ہیں جب ان پر متعدد مقدمات درج کئے گئے تھے۔
لکھنو۔ سماج وادی پارٹی کے دو امیدوار محمد اعظم خان اور ناہید حسن اترپردیش اسمبلی انتخابات میں جیل سے مقابلہ کریں گے۔ ایس پی کے رکن پارلیمنٹ محمد اعظم خان کا نام رام پور کے امیدوار سے پارٹی نے پیش کیاہے۔

اعظم خان فبروری2020سے جیل میں اس وقت سے ہیں جب ان پر متعدد مقدمات درج کئے گئے تھے۔

انہوں نے سپریم کورٹ میں درخواست ضمانت دائر کی ہے اور فیصلہ کا انتظار کررہے ہیں۔ اسی دوران ان کی اہلیہ تنزنین فاطمہ او ربیٹا عبداللہ اعظم رام پور میں ان کے لئے مہم چلائیں گے۔

عبداللہ اعظم خود سوار اسمبلی سیٹ سے امیدوار ہیں اور ضمانت پر فی الحال وہ باہر ہیں۔ ایک ایس پی لیڈر نے کہاکہ ”اعظم خان او ران کے گھر والوں کو یہاں پر اب بے پناہ ہمدردی حاصل ہے‘ بالخصوص جس انداز میں یوگی ادتیہ حکومت نے انہیں بھینس چوری‘ کتابیں چوری‘ مجسمہ چوری‘ بکری چوری وغیرہ کے بے بنیاد مقدمات میں پھنسا ہے اس کے بعد تو اس ہمدردی میں بے تحاشہ اضافہ ہوا ہے۔

وہیں ان کے گھر والے ان کے مہم کی قیادت کریں گے‘ پارٹی کے سینئر قائدین بھی ان کی جیت کو یقینی بنانے کے لئے اس مہم میں شامل ہوجائیں گے“۔ دیگر ایس پی لیڈ ر جو جیل سے مقابلہ کریں گے وہ ناہید حسن ہیں جو شاملی ضلع کے کیرانا سے میدان میں ہوں گے۔ ان کا پرچہ نامزدگی پیر کے روز قبول کرلیاگیاہے۔

ناہید کی بہن اقرا حسن نے یہ امیدواری پیش کی ہے‘ ناہید کو اگر اجازت ملی تو وہ مقابلہ کے لئے تیار ہیں‘ اس کو بھی تسلیم کرلیاگیاہے۔ کیرانا کے موجود ہ رکن اسمبلی ہیں ناہید جس کو یوپی پولیس نے 15جنوری کے روز گرفتار کرلیاہے۔

فبروری 2021میں پیش ائے ایک واقعہ کے پیش پولیس کی جانب سے عائد غنڈہ ایکٹ کے ایک معاملے میں وہ مطلوب تھے۔ انہیں شاملی کے ایم پی /ایم ایل اے عدالت میں پیش کیاگیا جہاں سے انہیں 14دنوں کی عدالتی تحویل میں بھیج دیاگیاتھا۔

ناہید کی گرفتاری کے فوری بعد لندن سے لوٹنے والی ان کی بہن اقرا حسن نے ان اپنے بھائی کے حوالے سے مہم شروع کردی تھی۔

اس بات کے خدشات میں کہ ”غیر معمولی صورت حال“ میں ناہید کا پرچہ نامزدگی مسترد کردیاجائے گا‘ اقرا نے بھی آزاد امیدوار کے طور پر پرچہ نامزدگی داخل کیا ہے۔

اپنے بھائی کے لئے انتخابی مہم کو جاری رکھنے والی اقرا نے کہاکہ ”میری والدہ سابق ایم پی تبسم حسن اور بھائی ناہید کو فرضی مقدمات میں پھنسا یا گیاہے۔ کیرانامیں رائے دہی اترپردیش میں انتخابات کے پہلے مرحلے میں 10فبروری کو ہوگی۔