یوپی انتخابات۔ اے ائی ایم ائی ایم نے مختار انصاری کو پارٹی ٹکٹ کی پیشکش کی

,

   

اے ائی ایم ائی ایم قومی ترجمان سید عاصم وقار نے کہاکہ پارٹی کے دروازے انصاری کے لئے کھلے ہیں
لکھنو۔مذکورہ اے ائی ایم ائی ایم نے جمعہ کے روز سرغنہ سے سیاست داں بننے والے مختار انصاری کو اترپردیش 2022اسمبلی انتخابات کے لئے میدان میں اتارنے کی پیشکش کی ہے‘ بھوجن سماج پارٹی (بی ایس پی) کی جانب سے انہیں ٹکٹ دینے سے انکار کے کچھ گھنٹوں بعد یہ اعلان سامنے آیاہے۔

اس سے قبل بی ایس پی سربراہ مایاوتی نے کہاکہ ان کی پارٹی غنڈہ عناصراورمافیا امیدواروں میں مجوزہ اسمبلی انتخابات میں ٹکٹ نہیں دی گی اور اعلان کیاکہ انصاری بانڈہ جیل میں قید ہیں اور انہیں دوبارہ ماؤ سے ٹکٹ نہیں دیاجائے گا۔اے ائی ایم ائی ایم قومی ترجمان سید عاصم وقار نے کہاکہ پارٹی کے دروازے انصاری کے لئے کھلے ہیں۔

انہوں نے پی ٹی ائی کو بتایاکہ ”اگر انصاری الیکشن لڑنا چاہتے ہیں تو اے ائی ایم ائی ایم کے دروازے ان کے لئے کھلے ہیں۔ انہیں ایک ٹکٹ ہم دیں گے اور ان کی جیت کو بھی یقینی بنائیں گے“۔

وقار نے دیگر مسلمانوں سے بھی استفسار کیاہے کہ وہ کسی دوسری سیاسی جماعتوں سے بھی ”ٹکٹ نہ خریدیں“ وہ ان سے پیسے لے کر بھی ان کی شکست کو یقینی بنائیں گے۔انہوں نے کہاکہ”ان کی کمیونٹی (دیگر پارٹیوں)کے ووٹ مسلمانوں کو منتقل نہیں ہوں گے۔

میں مسلمانوں سے استفسار کررہاہوں کہ جو بھی الیکشن لڑناچاہا رہا ہے وہ اے ائی ایم ائی ایم میں شامل ہوجائے۔ انہیں پارٹی ٹکٹیں دیں گی“۔

مایاوتی نے ماؤ جہاں سے فی الحال انصاری نمائندگی کررہے ہیں بی ایس پی کے ریاستی صدر بھیم راج بہار کے نام کا اعلان کیاہے۔

ستمبر7کے روزجیل میں بند گینگسٹر اورسابق ایم پی عتیق احمد اور ان کی اہلیہ نے پارٹی صدر اسدالدین اویسی کی موجودگی میں اے ائی ایم ائی ایم میں شمولیت اختیار کی ہے۔

وہیں احمد کی اہلیہ شائستہ پروین نے ایک پریس کانفرنس میں اے ائی ایم ائی ایم میں شمولیت اختیار کی جبکہ وہ غائبانہ طور پر نئی پارٹی میں شامل ہوئے ہیں۔

احمد کی شمولیت کی مدافعت کرتے ہوئے جن پر کئی مجرمانہ معاملات درج ہیں‘ اے ائی ایم ائی ایم کے صدر اسدالدین اویسی نے کہاکہ بی جے پی کے بعض قائدین کو بھی مجرمانہ معاملات کا سامنا ہے۔