یوپی انتخابات میں کانگریس تنہا تمام 403سیٹوں پر مقابلہ کرے گی۔ پرینکا

,

   

بلند شہر۔کانگریس جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی نے کہاکہ ان کی پارٹی مجوزہ یوپی انتخابات میں تمام 403سیٹوں پر تنہا مقابلہ کرے گی اوران انتخابات میں فاتح بن کر ابھرے گی۔

کسی بھی سیاسی جماعت سے اتحاد کا انکار کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ سماج وادی پارٹی(ایس پی) اور بہوجن سماج پارٹی (بی ایس پی) کے قائدین 2017کے انناؤ عصمت ریزی اور2020کے ہاتھرس اجتماعی عصمت ریزی اورقتل معاملہ جس نے ملک بھر میں کہرام مچادیاتھا‘ ہیں پر بھی نظر نہیں ائے اور مزید کہاکہ لوگوں کے لئے صرف کانگریس نے ہی جدوجہد کی ہے۔

انوپ شہر میں پرتگیا سمیلین لکشایہ2022میں پارٹی کیڈر سے خطاب کرتے ہوئے مذکورہ کانگریس جنرل سکریٹری نے پارٹی کے لئے اترپردیش انتخابات کی اہمیت پر زوردیااور اس کو ”کرو یا مرو“ حالات قراردیاہے۔

اس بات کا استدلال پیش کرتے ہوئے کہ بوتھ سطح پر مضبوطی کے ذریعہ ہی انتخابات میں جیت ممکن ہے‘ انہوں نے کانگریس ورکرس سے بوتھ کمیٹیوں کی تشکیل اور انہیں مضبوط بنانے پر زوردیا ہے۔

پرینکا گاندھی نے کانگریس ورکرس سے کہاکہ وہ سوشیل میڈیا پر سرگرم ہوجائیں اور پارٹی کی تمام سرگرمیوں کے پوسٹ مختلف سوشیل میڈیا پلیٹ فارمس پر پوسٹ کریں۔

برسراقتدار بی جے پی کا مذاق اڑاتے ہوئے انہوں نے کہاکہ بھگوا پارٹی کے پاس آزادی کی تحریک کی کوئی اہمیت نہیں ہے کیونکہ ان کے قائدین نے ملک کی آزادی کے لئے نہ تو قربانی دی ہے اورنہ ہی خون بہایا ہیاور مزیدکہاکہ وہ صرف مہاتماگاندھی‘ جواہرلال نہرو‘ سردار ولبھ بھائی پٹیل اور بی آر امبیڈکر تھے جنھوں نے ملک کی آزادی کے لئے اپنی زندگیوں کو قربان کیاہے۔

پرینکا گاندھی نے کہاکہ ہمارے کانگریس نہ صرف ترقی لائے گی بلکہ بھائی چارہ اورہم آہنگی کو بھی فروغ دیاجائے گا۔

تیل کی قیمتوں میں اضافہ پر بی جے پی کی زیرقیادت مرکزی حکومت کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے انہوں نے کہاکہ 70سالوں میں کانگریس نے ایندھن کی قیمتوں کو70روپئے فی لیٹر سے اوپر جانے نہیں دیا ہے۔

تاہم پچھلے سات سالوں میں مذکورہ بی جے پی محافظوں کو پچھاڑ دیا‘ جس کی وجہہ سے ایندھن کی قیمتیں 100روپئے فی لیٹر سے بڑھ گئی ہیں۔