یوپی انتخابات میں 59سیٹوں پر تیسرے مرحلے کی رائے دہی

,

   

نئی دہلی۔اتوار کے روز اترپردیش میں 59سیٹوں کے لئے تیسرے مرحلے کی رائے دہی جاری ہے۔تیسرے مرحلے میں اترپردیش کے 16اضلاعوں کے 59اسمبلی حلقوں پر اتوار کے روز رائے دہی عمل میں ائی ہے۔

اس مرتبہ میدان میں 627امیدوار ہیں۔ تیسرے مرحلے کی رائے دہی 15557پولنگ اسٹیشنوں اور25,794رائے دہی کے مقامات پر 2.16رائے دہندے اپنا حق رائے دہی استعمال کریں گے۔

اہم حلقوں میں جہاں پر آج رائے دہی عمل میں آرہی ہے اس میں کرہل بھی شامل ہیں جہاں سے سابق چیف منسٹر او رسماج وادی پارٹی کے سربراہ اکھیلیش یادو پہلی مرتبہ اس الیکشن میں مقابلہ کررہے ہیں۔

بی جے پی نے مرکزی مملکتی وزیر برائے قانون اور انصاف ستیا پال سنگھ بیگھل کو اکھیلیش کے خلاف میدان میں اتارا ہے۔اکھیلیش کے چچا پرگتی شیل سماج وادی پارٹی(لوہیا) کے سربراہ شیو پال سنگھ یادو جسونت نگر سیٹ سے مقابلہ کررہے ہیں۔

پنجاب میں تمام سیٹوں پر اسمبلی انتخابات کی رائے دہی صبح 8بجے سے شرو ع ہوئی جس میں جملہ117اسمبلی حلقوں کے لئے 1304امیدواروں کے قسمت کا فیصلہ2.14کروڑووٹرس کریں گے۔

اس مرتبہ ریاست میں ہمہ رخی مقابلہ کانگریس‘ عام آدمی پارٹی‘ شرومنی اکالی دل‘ سماج پارٹی اتحاد اور بھارتیہ جنتا پارٹی‘ سابق چیف منسٹر امریندر سنگھ کی پنجاب لوک کانگریس پارٹی کے درمیان اہم کھلاڑیوں کے طور پر ہے۔

چیف منسٹر چرنجیت سنگھ چینی جو کانگریس کے چیف منسٹر امیدوار چہرہ ہیں چامکور صاحب اور بہادور دوسیٹوں سے مقابلہ کررہے ہیں۔

پنجاب کانگریس کے سربراہ نوجوت سنگھ سدھو کے مقابلے میں ایس اے ڈی کے امیدوار بکرم سنگپھ مجتہیا ہیں۔ عآپ کی جیون جیت کور اور بی جے پی کے جگن موہن سنگھ راجو امرتسر(ایسٹ) سے امیدوار ہیں۔

عام آدمی پارٹی کے حلقہ لوک سبھاسانگور سے پارٹی کا چیف منسٹر چہرہ بھگوت مان دھواری سیٹ سے مقابلہ کررہے ہیں۔ پنجاب لوک کانگریس سربراہ کیپٹن امریندر سنگھ پٹیالا سیٹ سے دوبارہ منتخب ہونے کی کوشش کررہے ہیں۔

پانچ وقت کے چیف منسٹر اور سینئر شرمنی اکالی دل لیڈر پرکاش سنگھ بادل لامبی حلقہ سے میدان میں ہیں وہیس ایس اے ڈی سربراہ سکھبیر سنگھ بادل جلال آباد سے امیدوار ہیں۔

بی جے پی پٹھام کوٹ حلقہ سے اپنے ریاستی صدر اشونی کمار شرما کو امیدوار بنایاہے۔ اترپردیش میں سات مراحل میں ہونے والے انتخابات کا اختتام7مارچ کو ہوگا۔

یوپی کے علاوہ گوا او راتراکھنڈ میں بھی انتخابات حال ہی میں ختم ہوئے ہیں۔ منی پور میں 28فبروری اور5مارچ کودو مرحلو ں میں رائے دہی عمل میں ائے گی۔

اترپردیش‘ گوا‘ اتراکھنڈ‘ پنجاب‘ اور منی پور میں ووٹوں کی گنتی10مارچ کو مقرر ہے۔