یوپی انتخابات کے نتائج۔ اپوزیشن کے لئے ایک سبق

,

   

اگلے عام انتخابات میں بی جے پی کو شکست دینے کے لئے اپوزیشن کا اتحاد چابی ہے
لکھنو۔حال ہی میں اترپردیش میں پیش ائے اسمبلی انتخابات کے نتائج اپوزیشن پارٹیوں کے لئے ایک سبق ہیں جو بی جے پی کے خلاف لڑائی میں متحد نہیں ہوسکے ہیں۔

نتائج کے بعد ہر کوئی اے ائی ایم ائی ایم پر سماج وادی پارٹی کی شکست کا الزام لگارہا ہے تاہم دوسری حقیقت یہ بھی ہے کہ جس کو نظر انداز کیاجارہا ہے وہ یہ ہے کہ اپوزیشن پارٹیوں کے مابین اختلافات بھی اس شکست کی اتنے ہی ذمہ دار ہیں
ایس پی امیدوارو ں کی شکست کے لئے کس طرح اے ائی ایم ائی ایم ذمہ دار ہے


متعدد سیٹوں بالخصوص مسلم اکثریت والے علاقوں میں اے ائی ایم ائی ایم امیدواروں نے ایس پی آر ایل ڈی اتحاد کے ووٹ چھین لئے ہیں جس کواگر ملایاجائے تو وہاں پر بی جے پی کی شکست یقینی ہوجائے گی۔

بجنور میں یہ پایاگیا ہے کہ ایس پی آر ایل ڈی نے 95720وہیں بی جے پی کو 2290ووٹ ملے ہیں۔ بی جے پی 97165ووٹ لے کر جیت حاصل کی ہے۔


ناکور میں بی جے پی104114ووٹ حاصل ہوئے ہیں وہیں ایس پی کو103799ووٹ ملے۔

اے ائی ایم ائی ایم نے اس سیٹ پر 3593ووٹ حاصل کرتے ہوئے بی جے پی کا راستہ صاف کیا ہے۔

اسی طرح بارہ بنکی کی کارسی سیٹ پر بی جے پی کو118720ووٹ ملے جبکہ ایس پی کو 118503ووٹ حاصل ہوئے وہیں اے ائی ایم ائی ایم نے 8541ووٹ لئے ہیں۔ سلطان پور میں بی جے پی نے 92715ووٹ حاصل کرتے ہوئے فاتح ہوئی اور ایس پی کو91706ووٹ ملے۔

مذکورہ اے ائی ایم ائی ایم نے 5251ووٹ کاٹے ہیں۔ اورائی اسمبلی حلقہ میں اے ائی ایم ائی ایم نے 2190ووٹ لے کر بی جے پی کو 93961ووٹوں کے ساتھ جیت حاصل کرنے کاراستہ فراہم کیاوہیں سماج وادی پارٹی کو 92044ووٹ ملے ہیں۔

شاہ گنج میں مذکورہ بربل انڈین شوشیٹ ہمارا دل نے 87233ووٹ لے کر جیت حاصل کی جبکہ ایس پی کے امیدوار کو86514ووٹ حاصل ہوئے۔ مذکورہ اے ائی ایم ائی ایم نے 8128ووٹ کاٹے۔

فیروز آباد میں بی جے پی کو 112509ووٹ اور سماج وادی پارٹی کو 79554ووٹ ملے وہیں بی جے پی نے 18898 ووٹ لئے ہیں۔

اسی طرح مراد آباد نگر سیٹ پر بی جے پی کو148384ووٹ وہیں ایس پی کو 147602ووٹے اور اے ائی ایم ائی ایم نے 2661ووٹ لئے ہیں

ای سی ائی سے ملی تفصیلات کے مطابق اویسی کی پارٹی کو صرف اٹھ سیٹوں پر ایس پی‘ آر ایل ڈی امیدواروں کی شکست کا ذمہ دار ٹہرایاجاسکتا ہے۔

تاہم حیدرآباد ایم پی کی پارٹی کی انتخابات میں موجودگی بی جے پی کو ساری ریاست میں 80-20کا فارمولہ کامیابی کے ساتھ نافض کرنے میں مدد ضرور ملی ہے

YouTube video

کیسے اپوزیشن پارٹیاں ذمہ دار ہیں؟۔
حالانکہ بی جے پی ووٹ بینک میں اتحاد کے لئے اے ائی ایم ائی ایم پارٹی ذمہ دار ہے‘ الیکشن میں ایس پی کی شکست کی یہ واحد وجہہ نہیں ہوسکتی ہے۔ دیگر عوامل بھی اتنا ہی انتخابی نتائج کے لئے ذمہ دار ہیں۔

انتخابات میں بہوجن سماج پارٹی نے 403اسمبلی حلقوں پر اپنے امیدوار کھڑا کئے مگر صرف ایک سیٹ پر جیت حاصل کی ہے۔ کئی سیٹوں پر ایس پی اوربی ایس پی کو ملے ووٹ بی جے پی امیدواروں کوحاصل ووٹوں سے کہیں زیادہ تھے۔

اگر ایس پی او ربی ایس پی انتخابات سے قبل کوئی اتحاد کرتے تو انتخابی نتائج مختلف ہوسکتے تھے۔اے ائی ایم ائی ایم کے بشمول اپوزیشن پارٹیوں کو یوپی انتخابات نتائج سے سبق حاصل کرنے کی ضرورت ہے۔

سال2024میں ہونے والے عام انتخابات میں بی جے پی کو شکست دینے کے لئے اپوزیشن کا اتحاد کلیدی ہے۔