یوپی میں بھجن گانے والے مسلم گلوکار ہ کے بھائی کا چاقو گھونپ کر قتل

,

   

پچھلے سال لارڈ شیوا کی عقیدت میں گائے بھجن”ہر ہر شمبھو“ کے گلوکار نازکے بھجن کو دیوبند کے علماؤں نے ”غیراسلامی“ او ر”حرام“ قراردیاتھا۔
مظفر نگر۔ متنازعہ بھجن گانے والے ایک مسلم گلوکارہ کے 17سالہ بھائی کو چاقوگھونپ کر قتل کردیاگیا ہے‘ پولیس نے اتوار کے روز اس بات کی جانکاری دی ہے۔ پولیس نے کہاکہ متوفی خورشید گلوکرہ فرمانی ناز کا کزن تھا۔

سپریڈنٹ آف پولیس (رورل) اتل سریواستو نے کہاکہ رتن پور کے محمد پور معافی گاؤں میں ہفتہ کی رات کو یہ واقعہ پیش آیاہے۔انہوں نے کہاکہ ”نعش کوپوسٹ مارٹم کے لئے بھیج دیاگیا ہے۔

ہم نے ایف ائی آر درج کرکے تحقیقات شروع کردی ہے“۔پچھلے سال لارڈ شیوا کی عقیدت میں گائے بھجن”ہر ہر شمبھو“ کے گلوکار نازکے بھجن کو دیوبند کے علماؤں نے ”غیراسلامی“ او ر”حرام“ قراردیاتھا۔

مظفر نگر کی رہنی والی نازنے خود کی یہ کہتے ہوئے مدافعت کی تھی کہ ایک فن کار کا کوئی مذہب نہیں ہوتا اور اس نے کوئی غلطی نہیں کی ہے۔

انہوں نے انڈین ائیڈل ریالٹی شوکے 12ویں سیزن میں بھی حصہ لیاتھا اوران کے یو ٹیوب چیانل کے 4.5ملین سے زائد سبسکرائبرس ہیں۔