یوپی میں دلت نوجوان پر ایک شخص نے کیاپیشاب‘ ویڈیووائرل ہونے پر 2کی گرفتاری

,

   

پولیس نے اس معاملے میں تحقیقات کی شروعات کی تھی اور ملزم کو گرفتار کیاجس کا کہناتھا کہ وہ متاثرہ کا ایک ”دوست“ ہے
ایک دلت قبائیلی نوجوان کے خلاف تشدد کا ایک اور دل دہلادینے واقعہ پیش آیا جس میں کمیرہ پر ایک شخص اترپردیش کے سونبھدرا میں ایک قبائیلی نوجوان کے منھ میں پیشاب کرتاہوا کیمرہ میں قید ہوا ہے ۔ رپورٹس کے مطابق واقعہ کوسپاروا علاقہ کے گھاٹی ہاٹا تولا گاؤں میں پیش آیا تھا۔

پریشان کردینے والا یہ ویڈیوجمعرات کے روز سوشیل میڈیا کے مختلف پلیٹ فارمس پر شیئر کیاگیاہے۔

بعدازاں پولیس نے اس معاملے میں تحقیقات کی شروعات کی تھی اور ملزم کو گرفتار کیاجس کا کہناتھا کہ وہ متاثرہ کا ایک ”دوست“ ہے۔

پسماندہ طبقے کے ساتھ ظلم وبربریت کا یہ دوسرا معاملہ ہے‘ جس میں ذات پات کی بنیاد پر تشدد کے بڑھتے ہوئے خدشات میں اضافہ ہے۔

اس ماہ کی ابتداء میں ایک عہدیدار جس کا تعلق محکمہ برقی سے تھا اسی علاقے کااس نے ایک دلت نوجوان کے ساتھ مارپیٹ کی اور اپنے پیر کو چاٹنے کے لئے مجبور کیا۔ملزم لائن مین تیج بالی سنگھ پر ایس سی ایس ٹی ایکٹ کے علاوہ ائی پی سی کے دیگر دفعات کے تحت مقدمہ درج کیاگیا۔

https://twitter.com/ambedkariteIND/status/1677699253320421381?s=20

سونبھدرا کے حالیہ واقعہ نے مدھیہ پردیش میں پیش ائے اسی طرح کا ایک واقعہ کی یاد تازہ کردی جس سے ملک بھر میں غم وغصہ کی لہر دوڑ گئی تھی۔ سیدھی میں ایک قبائیلی نوجوان داشنت راؤت پر پرویش شکلا نامی ایک شخص نے پیشاب کردیاتھا۔

اس واقعہ کے جواب میں شکلا پر ائی پی سی کی متعلقہ دفعات او رایس سی ایس ٹی ایکٹ کے علاوہ سخت قومی سلامتی ایکٹ (این ایس اے) کے تحت مقدمات درج کئے گئے تھے۔

اس کے علاوہ سیدھی میں شکلا کے گھر ایک غیرقانونی حصہ بھی اس کے خلاف کاروائی کے حصہ کے طور پر منہدم کردیاگیاتھا