یوپی میں دو نابالغ بیٹیوں کا باپ کے ہاتھوں قتل

,

   

گوتم بدھ نگر۔ مبینہ طور پر گوتم بدھ نگر میں اپنی دو معصوم بیٹیوں کا قتل کرنے والے شخص کو جمعہ کے روز پولیس نے گرفتار کرلیاہے۔

مذکورہ ملزم32سالہ ہری سولنکی جو سورج پور کا ساکن بتایاجارہا ہے‘ نے بیوی سے گرما گرم بحث کے بعد مبینہ طور پر اپنے سات سال کی اور دوسال کی بیٹی کو قتل کردیاہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ گرما گرم بحث کے بعد سولنکی کی بیوی اپنے چار سالہ بیٹے کے ساتھ مکان مالک کے گھر گئے تھے۔

واقعہ کے وقت شراب پینے والے سولنکی نے ایک بیٹی کاسر دیوار پر مارکر اس کو قتل کردیا جبکہ دوسری بیٹی کے سر پر اینٹھ سے وار کر کے اس کو موت کی نیند سلادیا۔

واقعہ کا انکشاف اس وقت ہوا جب جمعہ کی صبح بیوی گھر لوٹی تھی۔

پولیس کا کہنا ہے کہ سولنکی جو پیشہ سے پینٹر ہے بیوی کے کردار پر اس کو شک رہتا ہے اور اکثر وہ اپنی بیوی کی بھی پیٹائی کرتارہتا ہے۔

پولیس نے نعشوں کو پوسٹ مارٹم کے لئے بھیج دیاہے۔

سورج پور پولیس اسٹیشن میں قتل کا ایک مقدمہ بھی درج کرلیاگیاہے