یوپی میں ٹیوب ویل پر پانی نہانے والی دلت فیملی کے ساتھ اونچی ذات والو ں کی مارپیٹ

,

   

اس حملے میں میرے گھر کے پانچ سے سات لوگ‘ جس میں خواتین اور بچے شامل ہیں زخمی ہوگئے ہیں۔
بلند شہر۔پولیس کی جانکاری کے مطابق ضلع بلند شہر کے کھوراجا شہر میں ایک ٹیوب ویل آبی ذخیرہ پر پانی نہانے کے سبب اونچی ذات والوں نے ایک دلت فیملی کے چار لوگوں بشمول دو نابالغ اور ایک سابق پردھان دیہات کی مبینہ پیٹائی کی ہے۔

گاؤں کے سابق پردھان58سالہ ملکان سنگھ نے کہاکہ جمعرات کے روز ریزروائر کے ٹیوب ویل پر پانی نہہ رہے تھے جب 8-10پر مشتمل اونچی ذات والوں کا ایک گروپ جس کی عمر20-25سال کی ہوگی اسی گاؤں کے رہنے والے ائے اور لاٹھوں سے ان پر حملہ کردیاتھا۔

سنگھ نے کہاکہ ”ہم نہارہے تھے جب کچھ نوجوان ریزروائر کے قریب ائے۔ جب بچے کھیل کود کرتے ہوئے ریزوائر کے پاس پہنچے تو انہوں نے ان کے قریب نہانہ سے منع کرتے ہوئے بچوں کو دھمکی دی گئی۔ جب ہم نے احتجاج کیاتو بحث تکرار شرو ہوگئے اور انہوں نے مزیدبچوں کو بلایا‘ جنھوں نے پھر ہمیں بے رحمی کے ساتھ لاٹھیوں سے پیٹا“۔

انہوں نے مزیدکہاکہ اس حملے میں میرے گھر کے پانچ سے سات لوگ‘ جس میں خواتین اور بچے شامل ہیں زخمی ہوگئے ہیں۔سینئر سپریڈنٹ آف پولیس (ایس ایس پی) بلند شہر شلوک کمار نے کہاکہ ”پولیس کو جانکاری ملی کہ ایک اونچی ذات والے لوگوں کے گروپ نے دلت کمیونٹی کے لوگوں کے ساتھ مارپیٹ کی ہے۔

یہ کہتے ہوئے کہاکہ ’دونوں گروپس ایک ساتھ نہا نہیں سکتے“ملزمین نے اپنے انہیں دور جاکر نہانے کے لئے کہا۔ اس کے بعد دونوں گروپس میں گرما گرم بحث شروع ہوگئی اور ان نوجوانوں نے دلت فیملی کے ساتھ مارپیٹ شروع کردی“۔

ایک ایف ائی آر ائی پی سی کی دفعات308‘ 147‘ 148‘323کے علاوہ مجرمانہ دھمکی 506اور ایس سی ایس ٹی ایکٹ کے متعلقہ دفعات کے تحت جمعرات کے روز10 لوگوں پر درج کی گئی ہے۔ ایس ایس پی نے مزیدکہاکہ ”اب تک کوئی گرفتاری عمل میں نہیں ائی ہے۔

زخمیو ں کا علاج ضلع اسپتال میں کیاجارہا ہے اور ان کی حالت مستحکم ہے۔ ایک تحقیقات جاری ہے او رمناسب کاروائی کی جائے گی“۔