لکھنؤ: اتر پردیش پولیس ریکروٹمنٹ اینڈ پروموشن بورڈ نے جمعرات کو کانسٹبلس کی بھرتی کے لیے منعقدہ تحریری امتحان کے نتائج کا اعلان کردیا ہے۔کانسٹبل سول پولیس کی پوسٹوں پر براہ راست بھرتی 2023 کے تحریری امتحان میں حاصل کردہ نمبروں کے میرٹ کے مطابق انتخابی عمل کے اگلے مرحلے، ریکارڈ کی جانچ پڑتال اور جسمانی معیاری ٹسٹ کے لیے اہل قرار پانے والے امیدواروں کی فہرست اور متعلقہ اعلامیہ بورڈ کی ویب سائٹ uppbpb.gov.in پر جاری کیا گیا ہے، بورڈ نے کامیاب امیدواروں کو مبارکباد دی۔ یوگی آدتیہ ناتھ نے ایکس پر ہندی میں ایک پوسٹ میں کہا، اتر پردیش پولیس کی بھرتی اورکانسٹبل سول پولیس کی 60,244 آسامیوں کے لیے براہ راست بھرتی 2023 کے تحریری امتحان میں کامیاب امیدواروںمبارکباد۔