یوپی کی نابالغ لڑکی کا اغوا‘ ایک ہفتہ تک حیدرآباد میں عصمت ریزی۔ ملزم گرفتار

,

   

یوپی کے بالیامیں مانیا ر پولیس اسٹیشن کے تحت آنے والے علاقے سے نومبر25کے روز لڑکی کو بچالیاگیا


بالیا۔ پولیس نے منگل کے روز بتایاکہ اترپردیش کے بالیا میں ایک گاؤں سے ایک 13سالہ لڑکی کا مبینہ اغوا کرکے حیدرآباد لایاگیا اور مسلسل ایک ہفتہ تک اس کی عصمت ریزی کی ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ یوپی کے بالیامیں مانیا ر پولیس اسٹیشن کے تحت آنے والے علاقے سے نومبر25کے روز لڑکی کو بچالیاگیا‘ وہیں مذکورہ شخص(19) کو 27نومبر کے روز ایک مقامی اسٹیشن سے گرفتار کرلیاگیا ہے۔

پولیس نے کہاکہ لڑکی کے پڑوس میں وہ شخص رہتا تھا۔ انہوں نے کہاکہ اس کو جیل بھیج دیاگیاہے۔

مانیار اسٹیشن ہاوز افیسر (ایس ایچ او)مانتوش سنگھ نے کہاکہ لڑکی کااغوا 18نومبر کے روم ہوا‘ اور ائی پی سی کی دفعات کے تحت والد کی شکایت پر ایک مقدمہ درج کرلیاگیاتھا۔

ایس ایچ او نے کہاکہ اپنی بیان میں لڑکی نے کہاکہ مذکورہ شخص نے اس کا اغوا کیااور حیدرآباد لے کر گیااورتقریبا ایک ہفتہ تک اسکی عصمت ریزی کی ہے۔

لڑکی کے بیان کے بعد ائی پی سی کی دفعہ 376(عصمت ریزی) اور ساتھ ساتھ پی سی ایس او اے کے دفعات بھی اس کیس میں شامل کئے گئے ہیں۔