یوکرین تنازعہ پر تمام فریقین سے مذاکرات کیلئے تیار ہوں :پوٹن

   

ماسکو: روسی صدر ولادیمیر پیوٹن کا کہنا ہیکہ یوکرین تنازع پر روس تمام فریقین سے بات چیت کے لیے تیار ہے، روس نے کبھی امن مذاکرات سے انکار نہیں کیا، یوکرین اور مغربی ممالک ہی بات چیت سے پیچھے ہٹتے رہے ہیں۔روسی چینل کو انٹرویو میں صدر پیوٹن کا کہنا تھا کہ روس تمام فریقین سے قابل قبول حل کے لیے بات چیت کرنے پر تیار ہے لیکن امن مذاکرات کا ہونا فریقین پر منحصر ہے، روس نے کبھی بات چیت سے انکار نہیں کیا۔صدر پیوٹن کا کہنا تھا کہ روس یوکرین میں درست سمت میں کام کر رہا ہے، مغرب روس کو تقسیم کرنا چاہتا ہے۔