پیرس؍ کیف: یوکرین میں لڑائی سے فرار ہونے والے چھ روسی فوجیوں کو فرانس میں وقتی پناہ مل گئی ہے اور انہیں امید ہیکہ وہاں انہیں مستقل سیاسی پناہ حاصل ہو جائے گی۔ اب وہ فرانس میں اپنے آپ کو آزاد اور محفوظ محسوس کر رہے ہیں۔ایک فوجی الیگزینڈر، جنہوں نے غیر دانستہ طور پر یوکرین کے خلاف روسی جنگ میں حصہ لیا تھا، نے کہاکہ شاید میری مثال سے متاثر ہو اور لوگ بھی فوج ترک کرنے بارے میں غور کریں۔ 26 برس کے نوجوان نے مزید کہا کہ محاذ پر فوج جتنی کمزور ہو گی، اتنے ہی کم لوگ ہوں گے، جنگ بھی اتنی ہی جلدی ختم ہو سکتی ہے اور یوکرین کی فتح ہو گی۔