یوکرین قیدیوں کو فوج میں بھرتی کرے گا

   

کیف : یوکرین جیل سے قیدیوں کو فوج میں بھرتی کرے گا۔پارلیمانی ویب سائٹ پر بتایا گیا کہ جیل میں قیدیوں کو متحرک کرنے سے متعلق مسودہ قانون کو منظور کرلیا گیا۔پارلیمانی رکن اولیکسی گو ن چارینکو نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر اپنے بیان میں کہا کہ زیر بحث قانون کو 279 ووٹوں سے منظور کیا گیا، اس طرح یوکرین کی مسلح افواج میں کچھ قیدیوں کو بھرتی کیا جائے گا۔گون چارینکو نے کہا کہ میں نے طویل عرصے سے متعلقہ بل جمع کروا رکھا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ معمولی جرائم میں سزا پانے والے قیدیوں کو اپنے وطن کے دفاع کا حق ہونا چاہیے۔