یوکرین میں انٹرنیٹ کیلئے مزید مالی اعانت سے اسپیس ایکس کا انکار

   

کیف: گزشتہ موسم بہار میں یوکرین پہنچنے کے بعد سے امریکی ارب پتی ایلون کے اسپیس ایکس کے ذریعہ بنائے گئے سٹار لنک سیٹلائٹ انٹرنیٹ سٹیشن یوکرائنی فوج کے لیے مواصلات کا ایک اہم ذریعہ رہے ہیں، جس میں سیل فون اور انٹرنیٹ نیٹ ورک روس کے ساتھ لڑائیوں سے تباہ ہو گئے ہیں۔اب تک تقریباً20 ہزار سٹار لنک خلائی یونٹ یوکرین کو عطیہ کیے جا چکے ہیںںمسک نے جمعہ کو ٹویٹ کیا کہ اس آپریشن پراسپیس ایکس کی لاگت 80 ملین ڈالر آئی ہے۔ یہ لاگت سال کے آخر میں 100 ملین ڈالر سے بڑھ جائے گی۔تاہم یہ خیراتی عطیات شاید ختم ہونے والے ہیں کیونکہ اسپیس ایکس نے پینٹاگون کو خبردار کر دیا ہیکہ وہ یوکرین میں فنڈنگ سروس بند کر سکتا ہے جب تک کہ امریکی فوج ماہانہ لاکھوں ڈالر ادا نہ کرے۔سی این این کو حاصل ہونے والی گزشتہ ماہ کی دستاویز کے معلوم ہوتا ہے کہ اسپیس ایکس نے پینٹاگون کو خط لکھا تھا کہ وہ اب اسٹارلنک کے لئے مزید فنڈز جاری نہیں رکھ سکتا۔خط میں یہ بھی درخواست کی گئی ہے کہ پینٹاگون یوکرین کی حکومت کے اسٹار لنک کے استعمال کے لیے فنڈ فراہم کرے۔ اس میں کہا گیا تھا کہ باقی سال کے لئے 120 ملین ڈالر سے زیادہ کی لاگت آئے گی اور اگلے 12 ماہ کی لاگت 400 ملین ڈالر ہے۔