یوکرین میں خسرہ سے 14 افراد فوت

   

کیف، 26 مارچ (سیاست ڈاٹ کام ) یوکرین میں گزشتہ تین ماہ میں خسرہ کی وباء سے 14 افراد کی موت ہو گئی اور اس سے32,000افراد متاثر ہوئے ہیں۔ یوکرین کی وزارت صحت نے پیر کو اس بات کی اطلاع دی۔ وزارت کی جانب سے جاری ایک بیان کے مطابق ملک میں گزشتہ 28 دسمبر 2018 سے لے کر 12 مارچ 2019 تک 18,109بچوں سمیت کل 32,939افراد خسرہ سے متاثر ہوئے ہیں –