روس کے حملے کے بعد یوکرین میں پھنسے ہندوستانی طلباء کو واپس لانے کی درخواستوں پر سپریم کورٹ میں سماعت شروع ہوگئی ہے۔ سی جے آئی این وی رمنا، جسٹس اے ایس بوپنا اور جسٹس ہیما کوہلی کی بنچ درخواستوں کی سماعت کر رہی ہے۔ جمعرات کو سی جے آئی کی بنچ نے اٹارنی جنرل کے کے وینوگپال سے کہا تھا کہ وہ کرناٹک کی فاطمہ آہانہ کی عرضی پر اقدامات کریں۔ درخواست گزار نے کہا ہے کہ رومانیہ کی سرحد پر 250 کے قریب طلباء پھنسے ہوئے ہیں جن میں زیادہ تر لڑکیاں ہیں۔ دوسری درخواست میں مرکزی حکومت کو یوکرین میں پھنسے ہندوستانی بچوں کو واپس لانے کا حکم دینے کی استدعا کی گئی ہے۔ سی جے آئی این وی رمنا نے کہا کہ یہ بدقسمتی کے حالات ہیں۔ فی الحال فکر یہ ہے کہ طلبہ کو کیسے بچایا جائے۔