یوکرین میں گوٹیرس کے ہوٹل کے قریب راکٹ حملہ

   

کیف: اقوام متحدہ کے سربراہ انتونیو گوٹیرس کے یوکرین کے دارالحکومت کیف کے دورے کے دوران ان کے ہوٹل کے قریب راکٹ داغا گیا۔جمعرات کو گوٹیرس کی یوکرین کے صدر ولادیمیر زیلنسکی کے ساتھ ایک نیوز کانفرنس کے بمشکل ایک گھنٹے بعد راکٹ داغا گیا۔ گوٹیرس کے ترجمان اسٹیفن ڈوجارک نے بتایا کہ اقوام متحدہ کے سربراہ اور ان کی ٹیم محفوظ ہیں۔ واقعہ کے وقت اقوام متحدہ کا وفد وزیراعظم سے ان کے دفتر میں ملاقات کر رہا تھا اور اس وقت ہوٹل میں نہیں تھا۔ گوٹیرس نے کہا، ‘‘میں آج کیف میں ہوں۔ کیف پر دو راکٹ فائر کیے گئے ، میں یہ جان کر حیران رہ گیا کہ میں جس شہر میں ہوں وہاں دو راکٹ داغے گئے۔ انہوں نے کہا کہ یہ ایک ڈرامائی جنگ ہے ، اور ہمیں اس جنگ کو جلد از جلد ختم کرنے اور ہمیں اس جنگ کے حل کی ضرورت ہے۔