یوکرین نے روس میں واقع پُل تباہ کر دیا

   

کیف : یوکرینی فوج نے روس کے جنوب مغربی علاقے میں اہم پل تباہ کر دیا۔ غیر ملکی خبر رساں ادارہ کے مطابق یوکرینی فوج کے ہاتھوں تباہ کیا گیا پل دریائے سیم پر بنا ہوا تھا۔ روس کے کرسک علاقہ میں پل کی تباہی سے علاقہ کا زمینی رابطہ منقطع ہو گیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق کرسک میں یوکرینی فوج نے سینکڑوں روسی فوجیوں کو قیدی بنانے کا دعویٰ کیا ہے۔