ماسکو : روس کی پٹرول پائپ لائن آپریٹر کمپنی ‘ٹرانس نیفٹ’ نے کہا ہے کہ یوکرین نے، براستہ یوکرین، ہنگری کے لئے روسی پیٹرول کی ترسیل روک دی ہے۔ٹرانس نیفٹ کی طرف سے روسی ذرائع ابلاغ کے لئے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ براستہ یوکرین ہنگری جانے والی پائپ لائن ‘درْڑبا’ میں پیٹرول ترسیل کو روک دیا گیا ہے۔بیان میں کہا گیا ہے کہ یوکرینی فریق نے ٹرانس نیفٹ کو، وولٹیج کی کمی کی وجہ سے مذکورہ پائپ لائن میں، ترسیل روکنے سے آگاہ کیا ہے۔