یوکرین کا امریکہ سے پیٹریاٹ سسٹم فراہم کرنے کا مطالبہ

   

کیف : وزیر خارجہ یوکرین کولیبا نے اپنے امریکی ہم منصب انٹونی بلنکن کے ساتھ فون کال کے بعد آج جمعرات کو روس کو پولینڈ میں میزائل گرنے کا مکمل طور پر ذمہ دار قرار دیا، جس میں دو افراد ہلاک ہوئے۔ یوکرین کے وزیر خارجہ نے ایک ٹویٹ میں لکھا ہیکہ ہم اس نقطہ نظر کا اشتراک کرتے ہیں کہ روس نے یوکرین، پولینڈ اور مالڈووا کی سرزمین پر میزائل داغنے اور اس کے اثرات سے پیدا ہونے والی ہولناکی کی پوری ذمہ داری قبول کی ہے۔ کولیبا اور بلنکن میں یہ رابطہ جمعرات کی صبح ایسے وقت میں ہوا جب روس یوکرین پر نئے حملوں کا سلسلہ شروع کر رہا ہے۔ یوکرینی وزیر نے دفاع کے شعبہ میں امریکہ کی اہم امداد کی تعریف کی۔ انہوں نے کہا کہ انہوں نے روسی میزائل حملوں میں اضافہ کے پیش نظر یوکرین کو طیارہ شکن دفاعی نظام کی فراہمی میں تیزی لانے کی ضرورت کو یاد کیا۔اسی حوالے سے اب کولیبا نے واشنگٹن سے مطالبہ کردیا کہ امریکہ کی جانب سے یوکرین کو ’’پیٹریاٹ‘‘ دیا جائے۔ یہ زمین سے فضا میں مار کرنے والا میزائل سسٹم ہے جو خاص طور پر ایک انتہائی طاقتور ریڈار استعمال کرتا ہے۔ کولیبا نے ٹویٹر پر لکھا یہ ہمیں پیٹریاٹ ایئر ڈیفنس سسٹم فراہم کرنے کا وقت ہے۔اس تناظر میں برطانوی چیف ڈیفنس ایڈوائزر نے میڈیا کو بتایا کہ روس کی جانب سے ایرانی ڈرونز کا استعمال ماسکو کی ناکامی کو ظاہر کرتا ہے۔